اگر سعودی عرب کی سالمیت کوخطرہ ہوا تو ہر شخص ابابیل بن کر دفاع کرے گا:سراج الحق

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہاہے کہ اگر سعودی عرب کی سالمیت کو خطر ہ ہوا تو ہر شخص ابابیل بن کر دفاع کرے گا ۔قومی اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ اگراہم ایشو اور سعودی عرب کی کشیدگی ہے اور اگر اس مسئلے کو مسلک کارنگ دیا گیا تو یہ لڑائی خطرنا ک ہے ۔سراج الحق کا کہناتھا کہ اگر حرمین شریفین کی جانب کسی نے بری نظری سے دیکھا تو پاک فوج سکے ساتھ ہر شخص اس کی حفاظت کرےگا۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے پارلیمنٹ میں ادھورا ایجنڈا پیش کیا ہے ،یمن او ر سعودی عرب کے مسئلہ میں پاکستان کو ثالثی کا کر دار اداکرنا چاہیے۔