دیامیر بھاشا ڈیم میں بارودی مواد پھٹنے سے 4 افراد جاں بحق، آٹھ شدید زخمی
گلگت بلتستان (ویب ڈیسک) دیامیر بھاشا ڈیم منصوبے میں کام کے دوران بارودی مواد پھٹنے سے چار افراد جاں بحق اور آٹھ شدید زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق گلگت میں واقع دیامیر بھاشا ڈیم کے تعمیراتی کام کے دوران بارودی مواد پھٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے سبب چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور زخمیوں کی تعداد بھی آٹھ تک بتائی جارہی ہے جو کہ شدید زخمی حالت میں ہیں۔اطلاعات کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔