عابد حسین قریشی ڈائریکٹر ریسرچ و پبلیکیشن پنجاب جوڈیشل اکیڈمی لاہور تعینات

عابد حسین قریشی ڈائریکٹر ریسرچ و پبلیکیشن پنجاب جوڈیشل اکیڈمی لاہور تعینات
 عابد حسین قریشی ڈائریکٹر ریسرچ و پبلیکیشن پنجاب جوڈیشل اکیڈمی لاہور تعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب جوڈیشل اکیڈمی لاہور میں ریسرچ اور پبلیکیشن کے ڈائریکٹر کی اہم اسامی پر تقرری عمل میں لائی گئی ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ / چیئرپرسن بورڈ آف مینجمنٹ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی نے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی ایکٹ 2007 کی دفعہ 8(1)(h) کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے بورڈ آف مینجمنٹ کی منظوری سے  عابد حسین قریشی (سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، گریڈ 22) کو ڈائریکٹر ریسرچ و پبلیکیشن پنجاب جوڈیشل اکیڈمی لاہور تعینات کر دیا ہے۔

یہ تقرری ایک سال کی مدت کے لیے عام شرائط و ضوابط کے تحت مفاد عامہ میں کی گئی ہے اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہو چکا ہے۔

نوٹیفکیشن پر دستخط جسٹس (ر) سردار احمد نعیم، ڈائریکٹر جنرل پنجاب جوڈیشل اکیڈمی لاہور نے کیے۔