کالا جادو کرنے کے الزام میں خاتون کوقتل کردیا گیا

کالا جادو کرنے کے الزام میں خاتون کوقتل کردیا گیا
کالا جادو کرنے کے الزام میں خاتون کوقتل کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


منڈی بہاﺅ الدین (مانیٹرنگ ڈیسک) ضلع منڈی بہاﺅالدین میں مبینہ طور پر کالا جادو کرنے کی پاداش میں ایک خاتون کو قتل کر دیا گیا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق یہ واردات تھانہ پھالیہ کی حدود میں ہوئی جہاں 55سالہ کلثوم نامی مقتولہ اور ملزمان کو مصالحت کے لیے تھانے بلایا گیا تھا۔ 
تھانے سے واپس گھر جاتے ہوئے بشارت، عارف، جعفر، رعیت، ساجد اور زین نامی ملزمان نے فائرنگ کرکے کلثوم کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فریقین کے درمیان تھانے میں صلح کرا دی گئی تھی، تاہم راستے میں ملزمان نے خاتون پر فائرنگ کر دی۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ان کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے۔