آپ کی زبان کی حالت صحت کے سنگین مسائل کی نشاندہی کرتی ہے، جانئے اور محفوظ رہیے

آپ کی زبان کی حالت صحت کے سنگین مسائل کی نشاندہی کرتی ہے، جانئے اور محفوظ رہیے
آپ کی زبان کی حالت صحت کے سنگین مسائل کی نشاندہی کرتی ہے، جانئے اور محفوظ رہیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک)انسان کے جسم میں ایک ایسا عضو ہے جسے دیکھ کر انسان کی صحت کا بآسانی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔یہ عضو زبان ہے جس کی رنگت،ساخت اور شکل سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ جسم میں کس چیز کی کمی یا زیادتی ہے اور کس طریقے سے اسے ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔ایک صحت مند انسان کی زبان کا رنگ گلابی ہوتا ہے ۔
زبان سے صحت کا اندازہ لگانے کے لئے ہمیں تین چیزوں کی جانب دیکھنا ہوتا ہے۔
1۔آپ کو سب سے پہلے جو چیزدیکھنی ہے وہ زبان کی رنگت ہے۔اسے دیکھ کر آپ جسم میں آکسیجن کے لیول اور دوران خون کااندازہ لگاسکتے ہیں۔
2۔اس کے بعد زبان کے اوپر موجود پرت کودیکھنا ہوتا ہے۔اسے دیکھ کر یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ انسان کانظام انہضام کیسے کام کررہا ہے۔
3۔اس کے بعد زبان کی نوک اور اطراف صحت کے بارے میں جاننے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
آئیے اب آپ کو بتاتے ہیں کہ زبان کی حالت اور رنگت کس طرح کے صحت کے مسائل کی طرف اشارہ کرتے ہیں اور انہیں کیسے ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔
سفیدزبان
اگر آپ کو اپنی زبان سفیدلگے تو ایک ہفتے تک دانتوں کی صفائی کے دوران ٹوتھ برش کو زبان پر اچھی طرح پھیریں۔اگر زبان کی سفیدی ختم ہوجائے تو یہ اچھی بات ہے لیکن اگر زبان سفید ہی رہے تو یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ آپ کو انفیکشن ہوگئی ہے۔ہماری زبان انٹی بائیوٹک کے استعمال یا مدافعتی نظام کی کمزوری کی وجہ سے بھی سفید ہوجاتی ہے۔ایسی صورت میں دہی کا استعمال کریں۔اگریہ علامات زیادہ دیر تک برقرار رہیں تو اپنے معالج سے مشورہ کریں کیونکہ ایسی علامات کا زیادہ دیر تک زبان پر رہنا منہ کے کینسر کی نشانی بھی ہوسکتا ہے۔
دھاری دار زبان

زبان کی اس طرح کی حالت مدافعتی نظام میں کمزوری کی طرف اشارہ ہے۔اگر ایسی حالت میں زبان پر درد نہ ہوتو یہ زیادہ خطرناک بات نہیں ہے لیکن مدافعتی نظام میں کمزوری تمام بیماریوں کی جڑ ہے اور اسے سنجیدگی سے لینا ضروری ہے۔آپ کو چاہیے کہ اپنی خوارک میں ہلدی کے استعمال کوبڑھا دیں۔
ابھار کے ساتھ

اگر زبان کے درمیان یا کناروں پر ابھار نظر آئیں تو زیاد ہ پریشانی کی بات نہیں ۔عام طور پر زبان کے کناروں اور درمیان میں ابھار پائے جاتے ہیں۔اگر ان ابھاروں میں کچھ کھانا پھنس جائے تو برش کرتے ہوئے زبان پر ضرورپھیریں تا کہ زبان صاف رہے۔
سرخ زبان
عموماًگلے کی انفیکشن یابخار کی وجہ سے زبان کا رنگ سرخ ہوجاتا ہے۔سرخ زبان جسم میں وٹامن بی12،فولک ایسڈ اور آئرن کی کمی جانب بھی اشارہ کرتی ہے۔ایسی صورت میں وٹامن کی وافر مقدار لیں تاکہ اس مسئلے پر قابو پایا جاسکے۔
کالی بالوں والی زبان


دیکھنے میں یہ ایک انتہائی خطرناک صورت حال معلوہوتی ہے لیکن حقیقت میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔زبان پر ان چھوٹے بالوں کو ’پیپلیا‘کہا جاتا ہے اور یہ ساری عمر زبان پر نکلتے رہتے ہیں اور چند کیسز میں یہ لمبے ہوکر بیکٹیریا کی افزائش میں مددگار ہوجاتے ہیں جس سے زبان کالی لگنے لگتی ہے۔زبان کی ساخت منہ کی اچھی طرح سے صفائی نہ کرنے،انٹی بائیوٹک کے زیادہ استعمال یافنگس کی وجہ سے ہو سکتی ہے اور ایسی صورت میں منہ سے ناگوار بدبو بھی آنے لگتی ہے۔آپ چاہیں تو انٹی بائیوٹک ماؤتھ واش کا استعمال کریں اور زبان کوباقاعدگی کے ساتھ نرم ریشوں والے برش سے صاف کریں۔
دھبے


اگر زبان پر سرخ اور سفید رنگ کے دھبے نکل آئیں اور زبان دنیا کے نقشے کی تصویر پیش کرے تو زیادہ گھبرانے کی بات نہیں کیونکہ یہ حالت زیادہ خطرے کی علامت نہیں۔

اگر زبان کے ابھار ’کاٹیج چیز ‘کی طرح ہوں تو یہ کمزور مدافعتی نظام کی علامت ہے۔
اگر زبان پر چھالے نکل آئیں تو یہ نظام انہضام کی خرابی کی طرف اشارہ ہے لیکن اگر یہ علامت مستقل بنیادوں پر رہے تو یہ ایک خطرناک علامت ہوسکتی ہے اور اس بات کی متقاضی ہے کہ آپ اپنے معالج سے رابطہ کریں۔

مزید :

تعلیم و صحت -