منڈی بہاﺅ الدین ،ن لیگ کو جلسے کی اجازت نہ مل سکی،مریم نواز کا آج ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان

منڈی بہاﺅالدین(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کو منڈی بہاﺅالدین میں جلسے کی اجازت نہ مل سکی،نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے آج ہر صورت جلسے کا اعلان کررکھا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن آج منڈی بہاﺅالدین میں جلسہ کرے گی، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ن لیگ کو جلسے کی اجازت نہ مل سکی ،مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان کردیاہے، قائداعظم سٹیڈیم کے باہرپولیس کی بھاری نفری تعینات ہے اورسٹیڈیم کے دروازوں کوتالے لگادیئے گئے ، پولیس نے چھاپوں کے دوران 35 سے زائدلیگی کارکنوں کوحراست میں لے لیا ہے۔واضح رہے کہ سیکیورٹی خدشات پرانتظامیہ نے جلسے کی اجازت دینے سے انکارکیاتھا۔