مسلم لیگ ن کے درجنوں کارکنان اور رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا کیونکہ ۔ ۔ ۔

مسلم لیگ ن کے درجنوں کارکنان اور رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا کیونکہ ۔ ۔ ۔
مسلم لیگ ن کے درجنوں کارکنان اور رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا کیونکہ ۔ ۔ ۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

منڈی بہاؤالدین  (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن آج منڈی بہاؤالدین میں پاور شو کیلئے تیار ہے، انتظامیہ نے جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا، رات بھر پولیس لیگی کارکنوں اور رہنماؤں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارتی رہی، درجنوں کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات ہیں، اجازت نہیں دے سکتے۔مریم نواز نے آج ہر صورت میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مریم اورنگزیب کہتی ہیں مریم نواز سہ پہر 3 بجے جاتی عمرہ سے روانہ ہوں گی۔دنیانیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کا منڈی بہاءالدین کے قائد اعظم سٹیڈیم میں جلسے کا اصرار، تاہم انتظامیہ نے اجازت دینے سے انکار کر دیا، مریم نواز نے آج ہر صورت میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے، انتظامیہ نے قائد اعظم سٹیڈیم کے دروازوں کو تالے لگا دیئے اور پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کر دی۔دوسری طرف ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کہتی ہیں مریم نواز آج ضرور منڈی بہاوالدین جائیں گی، وہ سہ پہر 3 بجے جاتی عمرہ سے روانہ ہوں گی۔ مریم اورنگزیب نے کہا،مسلم لیگ ن کے شیر فسطائی حکومت کی ہر سازش ناکام بنائیں گے۔