مریم نواز منڈی بہاؤالدین پہنچ گئی ،ہزاروں افراد کا استقبال،کارکنوں نے سڑک پر ہی پنڈال سجا لیا

مریم نواز منڈی بہاؤالدین پہنچ گئی ،ہزاروں افراد کا استقبال،کارکنوں نے سڑک ...
مریم نواز منڈی بہاؤالدین پہنچ گئی ،ہزاروں افراد کا استقبال،کارکنوں نے سڑک پر ہی پنڈال سجا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

منڈی بہاءالدین(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف بڑی ریلی کی صورت میں منڈی بہاؤالدین پہنچ گئیں،جلسہ گاہ میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے ن لیگی کارکنوں نے  منڈی بہاؤ الدین کے مین جیل روڈ پر میدان سجا کر سینکڑوں کرسیاں لگا دی گئیں،ن لیگی متوالے پر جوش جبکہ مریم نواز بھی کارکنوں کی بڑی تعداد دیکھ کر خوشی سے پھولے نہیں سما رہیں،انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات۔نجی ٹی وی کے مطابق مریم نواز شریف کم و بیش سات گھنٹے کی مسافت کے بعد منڈی بہاء الدین پہنچ گئی ہیں جبکہ قائد اعظم گراؤنڈ میں پانی چھوڑے جانے کے بعد ن لیگی کارکنوں نے جیل روڈ پر ہی کرسیاں لگا کر پنڈال سجا دیا گیا ہے ،انتظامیہ کی جانب سےسپورٹس گراؤنڈ میں جلسہ منتقل کرنے کی آفر ن لیگی قیادت نے مسترد کرتے ہوئے جلسے کی بجائے ریلی کی صورت میں طاقت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مریم نواز کے منڈی پہنچنے پر کارکنوں نے پھولوں کی پتیوں سے اپنی قائد کا استقبال کیا جبکہ کارکن پارٹی ترانوں پر جھومتے رہے۔مریم نواز یہاں پر کارکنوں سے تفصیلی خطاب بھی کریں گی۔