راولاکوٹ : جیل سے فرار مزید 2 قیدی پکڑے گئے،تعداد6 ہوگئی ،12 ابھی تک پکڑے نہ جا سکے

راولاکوٹ : جیل سے فرار مزید 2 قیدی پکڑے گئے،تعداد6 ہوگئی ،12 ابھی تک پکڑے نہ جا ...
راولاکوٹ : جیل سے فرار مزید 2 قیدی پکڑے گئے،تعداد6 ہوگئی ،12 ابھی تک پکڑے نہ جا سکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولاکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) آزاد کشمیر کے شہر راولاکوٹ میں جیل سے فرار مزید 2 قیدی پکڑ لیے گئے۔
 ایس ایس پی راولاکوٹ ریاض مغل نے بتایا ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل پونچھ سے فرار ہونے والے مزید 2 قیدی گرفتار کر لیے گئے ہیں۔دونوں قیدیوں کو راولپنڈی جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا، ایس ایس پی کے مطابق فرار قیدیوں میں سے اب تک 6 کو پکڑا جا چکا ہے، جبکہ مزید 12 قیدیوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل مذکورہ جیل سے 19 قیدی پولیس اہلکار کو یرغمال بنا کر فرار ہو گئے تھے، جن میں سے ایک قیدی پولیس فائرنگ سے ہلاک ہو گیا تھا، ایس ایس پی راولاکوٹ کے مطابق ہلاک ہونے والا قیدی خیام منشیات کے کیس میں گرفتار تھا، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مفرور ملزمان میں زیادہ تر سزائے موت کے قیدی شامل ہیں۔