کسٹم پولیس کی بڑی کارروائی،ٹرک سے اتنے من چرس پکڑی گئی کہ آپکےبھی ہوش اڑجائیں گے

جیکب آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جیکب آباد کسٹم پولیس کی کارروائی،منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام،ہینوٹرک سے 8من سے زائد چرس بر آمد،دو ملزمان گرفتار،مقدمہ درج۔
تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی کسٹم پولیس نے بلوچستان سے سندھ منشیات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ڈپٹی کلیکٹر خالد جمالی،عادل کریم اور انچارج قاسم ابڑو کی سربراہی میں کسٹم پولیس نے بائے پاس چیک پوسٹ کے قریب تلاشی کے دوران ہینوٹرک ٹی ایل ای 144سے 330کلو چرس برآمد کرکے دو ملزمان کوئٹہ کے رہائشی عابد نوراور نعیم کو گرفتار کر لیا ہے۔ کسٹم پولیس مطابق چرس ڈرائیور کے سیٹ کے عقب میں واقع ٹنکی میں چھپائی گئی تھی، واقعہ کامقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔