وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر میو ہسپتال کو ادویات خریداری کے لیے فنڈز جاری

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر میو ہسپتال کو ادویات خریداری کیلئے فنڈز جاری کردئیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر 340 ملین روپے میڈیسن پرچیز کے لئے منتقل کر دئیے گئے۔میو ہسپتال میں خالی اسامیاں کی پے اینڈ الاؤنس کے موجود فنڈز ادویات خریداری کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دیدی گئی۔فنانس ڈیپارٹمنٹ نے پے اینڈ الاؤنس فنڈز ازسرنو مختص کرنے کا حکمنامہ جاری کر دیا۔میو ہسپتال کے بجٹ میں اضافی فنڈز میسر ہونے کے باوجود استعمال میں نہیں لائے گئے۔