کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے۔۔۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے تھری جی سپکٹرم کی نیلامی کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد وزارت آئی ٹی نے پی ٹی اے کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ وزارت آئی ٹی کے مطابق وزیراعظم نے تھری جی سپکٹرم کی نیلامی کی منظوری دے دی ہے جس پر پی ٹی اے کو نیلامی کا اختیار سونپتے ہوئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ تھری جی سپکٹرم کی نیلامی گزشتہ اڑھائی سال سے تاخیر کا شکار ہے جبکہ سپریم کورٹ نے بھی پی ٹی اے سے 14 اکتوبر تک نیلامی کا شیڈول طلب کر رکھا ہے۔