امدادی سامان کی تقسیم کی دوران سیلاب متاثرین کی بد نظمی ، پولیس کی ہوائی فائرنگ سے ایک جاں بحق

امدادی سامان کی تقسیم کی دوران سیلاب متاثرین کی بد نظمی ، پولیس کی ہوائی ...
امدادی سامان کی تقسیم کی دوران سیلاب متاثرین کی بد نظمی ، پولیس کی ہوائی فائرنگ سے ایک جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جعفر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  بلوچستان کے علاقے جعفر آباد میں امدادی سامان کی تقسیم کے دوران سیلاب متاثرین کی بد نظمی پر پولیس کو ہوائی فائرنگ کرنا پڑ گئی جس کی زد میں آکر ایک جونوان جاں بحق ہو گیا۔

نجی ٹی وی " جیو نیوز" کے مطابق   جعفر آباد کے علاقے کیٹل فارم میں سیلاب متاثرین میں  سماجی تنظیم کی جانب سے  امدادی سامان کی تقسیم کی جا رہی تھی  کہ اس دوران ہجوم نے دھاوا بول دیا جس پر پولیس کو ہوائی فائرنگ کرنی پڑی ۔ ورثاء نے لاش کے ساتھ اوستہ محمد ڈیرہ اللہ یار شاہراہ پر احتجاج  کرتے ہوئے  ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق   ڈی آئی جی نصیر آباد  کا کہنا ہے کہ  سماجی تنظیم کی جانب سے سیلاب متاثرین میں  400 ٹوکن تقسیم کئے گئے مگر امدادی سامان کی تقسیم کے وقت تقریباً 800 افراد نے دھاوا بول دیا جنہیں منتشر کرنے کیلئے پولیس نے ہوائی فائرنگ کی ۔ ملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی ۔