وادیٔ نیلم میں 9 سال قبل لاپتہ ہونیوالے 3 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں

وادیٔ نیلم میں 9 سال قبل لاپتہ ہونیوالے 3 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں
وادیٔ نیلم میں 9 سال قبل لاپتہ ہونیوالے 3 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آٹھ مقام ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وادی نیلم میں 9 سال قبل لاپتہ ہونے والے 3 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں۔
آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کامیاب ہوگیا، وادیٔ نیلم میں 9 سال قبل لاپتہ ہونے والے 3 کوہ پیماؤں کی لاشوں کو 4 رکنی ریسکیو ٹیم نے سر والی بیس کیمپ ون سے ریکور کر کے ہسپتال منتقل کردیا۔
سروالی پیک کو 2015 میں کراچی سے تعلق رکھنے والے 3 کوہ پیماؤں نے سر کرنے کی کوشش کی تھی، 31 اگست 2015 کوتینوں کوہ پیماؤں کا بیس کیمپ سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔
گزشتہ ماہ 9 سال بعد ان لاشوں کا سراغ لگایا گیا، لاپتہ ہونے والے کوہ پیماؤں کی شناخت عمران جنیدی، عثمان خالد اور خرم شہزاد کے ناموں سے ہوئی ہے۔