وفاقی وزیر انجنئیر امیر مقام کی چوہدری عزیز مرحوم کی رہائش گاہ آمد ،فاتحہ خوانی ،عوامی اجتماع سے خطاب 

وفاقی وزیر انجنئیر امیر مقام کی چوہدری عزیز مرحوم کی رہائش گاہ آمد ،فاتحہ ...
وفاقی وزیر انجنئیر امیر مقام کی چوہدری عزیز مرحوم کی رہائش گاہ آمد ،فاتحہ خوانی ،عوامی اجتماع سے خطاب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حویلی کہوٹہ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران و صوبائی صدر مسلم لیگ( ن) خیبرپختونخوا انجنئیر امیر مقام،سابق وزیر حکومت/نائب صدر مسلم لیگ( ن) آزاد کشمیر مرحوم چوہدری محمد عزیز کے گھر تعزیت کے لیے حویلی کہوٹہ پہنچ گئے۔وفاقی وزیر نے چوہدری عزیز مرحوم کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) خیبرپختونخوا انجینئرامیرمقام نے مرحوم چوہدری محمد عزیز کے یاد میں منعقد ہونے والے تعزیتی ریفرنس میں خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر ان کے ہمراہ (ن) لیگ آزاد جموں کشمیرکے سیکرٹری جنرل اور سابق سینئر وزیر حکومت آزاد جموں کشمیر چوہدری طارق فاروق، سابق وزیر حکومت آزاد جموں کشمیر و( ن) لیگ آزاد جموں کشمیر کے سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر افتحار گیلانی کے علاؤہ سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) سردار طارق, راجہ فیصل آزاد،ملک ذوالفقار، عبدالخاق وصی چوہدری اعجاز کھٹانہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر نے چوہدری عزیز مرحوم کی رہائش گاہ پر تعزیتی ریفرنس سے خطاب کیا اور علاقے کے لیے ان کی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع وفاقی وزیر امور کشمیر انجئنیر امیر مقام نے مرحوم چوہدری محمد عزیز کے فرزند محسن عزیز،بلال عزیز اور اہل خانہ سے اظہارے تعزیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قائد میاں نواز شریف،وزیر اعظم شہبار شریف،کی خصوصی ہدایت پر یہاں آیا ہوں دکھ کی اس گھڑی میں ہم سب آپ کے ساتھ کھڑے ہیں مرحوم چوہدری محمد عزیز ایک منجھے ہوئے سیاست دان تھے جنہوں نے سیاست میں اپنے بل بوتے پر نام کمایا اور ڈسٹرکٹ حویلی کہوٹہ کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کیا، مرحوم چوہدری محمد عزیز  کا مسلم لیگ (ن )آزاد کشمیر میں اہم کردار تھا جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،اس موقع پر وفاقی وزیر امور کشمیر نے مرحوم چوہدری محمد عزیز کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی کہ  اللہ پاک مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائیں اور جملہ پسماندگان کو صبرے جمیل عطا فرمائے ،

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی بہت قربانیاں ہیں اور میں اپنے دل سے ان کا احترام کرتا ہوں،  ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر زبردستی قبضہ کر رکھا ہے۔  ہم چاہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حل کیا جائے۔ بھارت نے کشمیریوں کو دبانے کے لیے تمام ہتھکنڈے استعمال کیے لیکن کشمیری مزید پرجوش ہو گئے ہیں۔