پنجاب میں جیلوں کی انسپکشن ،ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور میں" خفیہ اطلاع "پر کارروائی ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو سمیت 3افسر معطل

پنجاب میں جیلوں کی انسپکشن ،ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور میں" خفیہ اطلاع "پر کارروائی ، ...
پنجاب میں جیلوں کی انسپکشن ،ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور میں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (طیبہ بخاری سے ) پنجاب میں جیلوں کی انسپکشن ،ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور میں" خفیہ اطلاع "پر کارروائی ،  ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو  سمیت 3افسر معطل کر دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب میں میرٹ کی بالادستی، ناقص کارکردگی پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور عطاء الرحمن کو معطل کر دیا گیا۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کو فرائض کی انجام دہی میں غفلت، نااہلی اور بدانتظامی پر معطل کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور کے سٹور کیپر عمران حسنین اور لنگر انچارج ہیڈ وارڈر سلطان احمد کو بھی معطل کر دیا گیا۔

 ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور میں راشن چوری و خرد برد کی" خفیہ اطلاع" ملی تھی جس پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز اور جیل سپرنٹنڈنٹ سے انکوائری کروائی گئی۔ متعلقہ آفیسرز اور اہلکاروں کے خلاف ثبوت ملنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔سیکرٹری داخلہ کی ہدایت پر محکمے کی ٹیم مختلف جیلوں کی انسپکشن کر رہی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام جیلوں میں انتظام و انصرام کیلئے قواعد و ضوابط جاری کیے ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے معطلی کے احکامات جاری کرتے ہوئے پیڈا کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ریجنل آفس ڈی جی خان مظہر اقبال کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو شاہ پور تعینات کر دیا گیا ہے۔