پنجاب پبلک سروس کمیشن نے 4محکموں میں مختلف اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب پبلک سروس کمیشن نے 4محکموں میں مختلف اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پبلک سروس کمیشن نےحکومت پنجاب کے 4 محکمہ جات میں مختلف اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق محکمہ لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ میں کنسلٹنٹ اوپتھلمولوجسٹ کی اسامیوں کیلیے6 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں کنسلٹنٹ ای. این. ٹی سپیشلسٹ کی اسامیوں کے لیے 04 امیدوار سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے.لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ میں ہی کنسلٹنٹ پیتھالوجسٹ کی اسامیوں کے لیے 7 امیدوار سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے کنسلٹنٹ ٹی. بی اینڈ جسٹ سپیشلسٹ کے لیے 5 امیدوار سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ پنجاب سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اسسٹنٹ پروفیسر بائیو کمسٹری کے لیے18 امیدوار سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ 2 اسامیاں موضوع امیدواروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے خالی رہیں.
محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ میں کنسلٹنٹ آرتھوپیڈک سرجری کے لیے 14 امیدوار سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے جبکہ2 اسامیاں موضوع امیدواروں کی عدم دستیابی کی وجہ خالی رہیں اسی طرح پنجاب ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ میں سب انجینیئر کی اسامی کے لیے ایک امیدوار سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوا.
سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے. کامیاب امیدواروں کی فہرستیں پی. پی. ایس. سی کی ویب سائٹ پر بھی شائع کردی گئی ہیں۔