ویرات کوہلی نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی، ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ویرات کوہلی نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی، ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا
ویرات کوہلی نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی، ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی۔
نجی ٹی وی سماکے مطابق کوہلی نے آئی پی ایل میچ کے دوران ٹی ٹوئنٹی میں 13 ہزار رنز پورے کئے جس کے بعد وہ یہ سکور کرنے والے پہلے بھارتی بیٹر بن گئے ہیں۔
ویرات کوہلی کو یہ کارنامہ سرانجام دینے کے لئے آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز اور رائل چیلنجرز بنگلورو کے درمیان کھیلے جارہے میچ میں 17 رنز درکار تھے جسے بناکر کرکٹر نے یہ ریکارڈ بنایا۔
کوہلی 403 ویں ٹی ٹوئنٹی میچ کی اپنی 386 ویں اننگز میں 13 ہزار رنز مکمل کرکے ویسٹ انڈین کھلاڑی کرس گیل کے بعد ٹی ٹوئنٹی میں یہ معرکہ سرانجام دینے والے دنیا کے دوسرے تیز ترین بلے باز بن گئے ہیں۔
یاد رہے کہ ویسٹ انڈین کھلاڑی کرس گیل نے اپنی 381 ویں ٹی ٹوئنٹی اننگز میں 13 ہزار کا ہندسہ عبور کیا تھا۔

مزید :

کھیل -