حقیقی والدین کا پیار اور چاہت بچوں کیلئے سب سے اہم ہے،لے پالک بچی کی حوالگی کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا مسترد

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے لے پالک بچی کی حوالگی کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا مستردکردی،جسٹس چودھری محمد اقبال نے 6صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
نجی ٹی وی چینل فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حقیقی والدین کے ہوتے ہوئے بچی کی کسٹڈی لے پالک والدین کو نہیں دی جا سکتی، حقیقی والدین کا پیار اور چاہت بچوں کیلئے سب سے اہم ہے،بچوں کو گود لینا بے لوث کام ہے جس سے بچے کو نئی زندگی اور پہچان ملتی ہے،حقیقی والدین کا کردار بچوں کی پہچان کیلئے بہت اہم ہے۔
عدالت نے کہاکہ 2018میں حقیقی والدین کے گھر جڑواں لڑکیوں کی پیدائش ہوئی،لڑکیوں کی سگی خالہ اور اس کے شوہر نے ایک بچی کو گود لینے کی درخواست کی،حقیقی والدین نے ایک بچی عارضی طور پر سگی خالہ کو دے دی۔