پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم : وزارت پیٹرولیم کا پہلے روز کے اختتام پر مہمانوں کےاعزاز میں خصوصی عشائیہ

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم : وزارت پیٹرولیم کا پہلے روز کے اختتام پر ...
پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم : وزارت پیٹرولیم کا پہلے روز کے اختتام پر مہمانوں کےاعزاز میں خصوصی عشائیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے پہلے روز کے اختتام پر مہمانوں کے لیے خصوصی عشائیے کا اہتمام کیا گیا ۔

"آن لائن "کے مطابق عشائیہ کا ا ہتمام وزارت پیٹرولیم کے زیر اہتمام نجی ہوٹل اسلام آباد میں کیا گیا جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ۔ وزارت پبٹرولیم کی جانب سے دیئے گے عشائیہ میں غیر ملکی شخصیات ، وفاقی وزراءاور اعلیٰ سرکاری حکام نے بھی شرکت کی ۔ اس اہم موقع پر سرکاری و نجی کمپنیوں کے سی ای اوز ، ایم ڈی حضرات کو بھی خصوصی طورپر مدعو کیا گیا تھا جبکہ بین الاقوامی و مقامی کمپنیوں کے اعلیٰ  سطح کے وفود نے بھی عشائیہ میں شرکت کی ۔ عشائیے کے دوران شرکاءکے لیے خصوصی طورپر کلچرل شو کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔