چورنڈ اوورسیز فاؤنڈیشن کی طرف کلین پراجیکٹ کا افتتاح ہوگیا
منڈی بہاوالدین (ویب ڈیسک) چورنڈ اوورسیز فاؤنڈیشن کی طرف کلین پراجیکٹ کا افتتاح کردیاگیا ہے ، افتتاحی تقریب میں چورنڈ علاقے بھر سے شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اوورسیز کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔
تفصیلات کے مطابق منڈی بہاوالدین کے نواحی گاؤں چورنڈ میں چورنڈ اوورسیز فاؤنڈیشن نے ایک قلیل عرصہ میں خوب نام کمایا ہےاور تنظیم کی کاوش سے کلین پروگرام چورنڈ کے نام سے پروجیکٹ شروع کیا تھا جو تھوڑے عرصہ کے دوران اپنے پایہ تکمیل پہنچ چکا ہے ۔پورے گاؤں میں ڈسٹ بین انسٹال ہوچکے ہیں اور آج باقاعدہ افتتاح کے بعد عملی طور پر کام شروع ہوگیا۔
تقریب کا باقاعدہ آغازتلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد ہدیہ نعت اور اوورسیز فاؤنڈیشن کے ممبر مزمل صابری نے فنڈ بریفنگ دی۔
معروف مذہبی شخصیت قاری حق نواز چشتی نے اوورسیز فاؤنڈیشن کو سراہا اور مکمل طور پر سپورٹ کا یقین دلایا۔ حکیم میاں محمد زمان، محمد آشرف صوبے کا نے بھی اوورسیز فاؤنڈیشن کے متعلق بریفنگ دی اور مقاصد بتائے۔
نوید افضل نے آنے والے تمام معززین سے فاؤنڈیشن کے متعلق فیڈ بیک لیا جو سب کی طرف سے بہترین تھا اور اس کام کو سراہا گیا۔
یاد رہے کہ چورنڈ اوورسیز فاؤنڈیشن کا قیام 22 ستمبر 2024 کو اوورسیز چورنڈ کی مشاورت سے عمل میں آیا تھا اور تنظیم ویلفیئر ماہانہ اپنی رپورٹ شائع کرے گی جیسا کہ گاوں کے لیے اس ماہ کون سا کام ہوا، کتنا جمع ہوا اور کتنی رقم خرچ ہوئی وغیرہ۔
ویلفیئر کے اغراض و مقاصد میں چورنڈ گاوں کو مثالی بنانا، بلاتفریق صفائی کا انتظام، کوڑے کرکٹ کو ٹھکانا، ڈرم اور رکشہ کا باقاعدہ انتظام،سب کی مشاورت سے گاوں کو سیف سٹی بنانے کے لیے کیمروں کی تنصیب، لائٹنگ کا انتظام ، شجرکاری اور واٹر سسٹم بہتر بنانا شامل ہے ۔