ایل ڈبلیو ایم سی کا ڈی سلٹنگ آپریشن تیز ی کے ساتھ جاری
لاہور (جنرل رپورٹر) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے مون سون سیزن میں بارشی پانی کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے ٹرشری ڈرینز کی ڈی سلٹنگ کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ اب تک 80 فیصد کام مکمل کر لیا۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ ڈی سلٹنگ کا عمل تیز ی سے جاری ہے۔
تیز بارشوں میں ڈرینز میں پانی کے بہتر نکاس کے لیے صفائی کا عمل شروع کیا گیا ہے۔بارشوں کے موسم میں چوکنگ پوائنٹس کو مکمل کلیئر رکھنے کے لیے 398 کلومیٹر لمبائی کے 528ڈرینز کی صفائی کے لیے ورکرز پلان کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ڈی سلٹنگ میٹریل ایل ڈبلیو ایم سی کی آپریشنل گاڑیوں کے ذریعے ٹھکانے لگایا جا رہا ہے۔جبکہ ان نالوں پر موجود آبادیوں کے رہائشیوں کوصفائی سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے آگاہی سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔ ایل ڈبلیو ایم سی کمیونٹی سوشل ونگ کے موبلائزر کی باقاعدہ ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے ہاؤس ہولڈ،مارکیٹ،پارکس میں ڈرینز کی صفائی سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی جبکہ شنگھائی نالہ چونگی امرسدھو،سمن آباد نالہ، روہی نالہ،گھاڑک نالہ،شادمان نالہ،گجر پورہ اور دیگر ڈرینز پر آگاہی کیمپ لگا کر شہریوں میں شعور اْجاگر کرنے کے لیے آگاہی مواد تقسیم کیا۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی عمر چوہدری کے مطابق ایل ڈبلیو ایم سی دورانِ بارش صفائی اور نکاسی آب یقینی بنانے کیلئے متحرک ہے۔ایل ڈبلیو ایم سی آپریشن ٹیموں نے والڈ سٹی،گوالمنڈی،واہگہ ٹاؤن رورل ایراز اور اقبال ٹاؤن رورل ایراز میں موجود ڈرینز کی ڈی سلٹنگ مکمل کی،جبکہ مال روڈ، گلبرگ، جوہر ٹاؤن، ٹاؤن شپ،، گرین ٹاؤن، باگڑیاں,نسبت روڈ، منٹگمری روڈ، آزادی چوک اور دیگر اہم شاہراہوں پر بارش کے پانی کی نکاسی کا کام بھی مکمل کیا۔مزید براں شہر کے 9 ٹاؤنز کے 81 چوکنگ پوائنٹس پر ایل ڈبلیو ایم سی کے 891 ورکرز تینوں شفٹوں میں 24 گھنٹے ڈیوٹی پر تعینات ہیں اور واسا کو معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ تیز آندھیوں اور تیز بارش میں ریڈ الرٹ پر ہر ٹاؤن کے زونل آفیسر ورکرز کی چوکنگ پوائنٹ پر موجودگی کو یقینی بنائیں گے۔تیز بارشوں کیلئے جاری کردہ ایمرجنسی رسپانس پلان دوران بارش آپریشنل رہے گا۔ایل ڈبلیو ایم سی نے شہریوں کے لیے اینٹی لٹرنگ اویئرنیس مہم کا آغاز بھی کیا ہے تاکہ ڈرینز میں کوڑا پھینکنے کے رجحان کو تبدیل کیا جا سکے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا مزید کہنا ہے کہ ہر شفٹ میں ڈرینز کی صفائی پر مامور ورکرز کی حاضری خصوصی طور پر مانیٹر کی جا رہی ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے شہریوں سے بھی گزارش کی ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی آپریشن ٹیموں سے تعاون کریں اور کوڑا کرکٹ نالوں میں پھیکنے کی بجائے صفائی عملے کے حوالے کریں تاکہ مون سون میں ہونے والی بارشوں سے نکاسی آب رواں رہے،سیوریج میں کسی بھی قسم کا خلل کوڑا کرکٹ کی وجہ سے پیدا نہ ہو۔ صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔