مون سون میں واسا کی پوری مشینری فیلڈ میں رہے گی،کمشنر
لاہور(جنرل رپورٹر)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت واسا ہیڈ آفس میں اجلاس میں ایم ڈی واسا غفران احمد نے نکاسی آب انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس میں ڈی سی قصور ارشد بھٹی، ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف و دیگر افسران نے شرکت کی۔ ڈی سی قصور نے فلڈ وارننگ کے تناظر میں دریائے ستلج کے حوالے سے صورتحال اور انتظامات پر بریفنگ دی۔
کمشنر لاہور نے کہا کہ گذشتہ بارش کے سپیل سے نمٹنے کیلئے انتظامات کا جائزہ لیں۔ ترجیحات طے کریں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ واسا کی پوری مشینری فیلڈ میں موجود رہے گی۔ تمام محکمے بھی سپورٹ کیلئے فیلڈ میں واسا کے ہمراہ ہونگے۔ کمشنر لاہور نے لیسکو کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ واسا کے ساتھ ملکر اپنے سورنگ پوائنٹس کو محفوظ بنائیں گے۔