تکہ بوٹی گھر میں بنانے کی آسان ترکیب

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تکہ بوٹی گھر میں بنانے کی آسان ترکیب آپ بھی جانئے
اجزائ:
گائے کی بوٹی۔۔۔1/2 کلو
کچا پپیتا پسا ہوا۔۔۔2کھانے کے چمچے
لال مرچ پاﺅڈر۔۔۔1 کھانے کا چمچہ
سفید زیرہ۔۔۔1 چائے کا چمچہ
نمک۔۔۔حسب ذائقہ
ادرک۔۔۔1 کھانے کا چمچہ
لیموں ۔۔۔3 عدد
تکہ بوٹی مصالحہ۔۔۔ 1/2 کھانے کا چمچہ
تیل۔۔۔ حسب ضرورت
ہرے مصالحے کا دہی کا رائتہ
دہی ۔۔۔1 پاﺅ
ہرا پودینا۔۔۔1/2 گٹی
ہری مرچ۔۔۔3 عدد
کارن فلاور۔۔۔1 چائے کا چمچہ
دودھ ۔۔۔1/2 پیالی
نمک۔۔۔حسب ذائقہ
سفید زیرہ۔۔۔1/2 چائے کا چمچہ
ہرے مصالحے کا دہی کار ائتہ:
3 عدد ہری مرچ اور 1/2 گٹی ہرا پودینا ملا کر پیس لیں۔ دہی میں حسب ذائقہ نمک، 1 چائے کا چمچہ کارن فلاور ، 1/2 پیالی دودھ 1/2 چائے کا چمچہ سفید زیرہ ملا کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔
ترکیب:
بوٹی کو اچھی طرح ہلکا ہلکا کچل لیں۔ پھر ان میں 1 کھانے کا چمچہ ادرک، 2 کھانے کے چمچے کچا پپیتا پسا ہوا، بھنا اور پسا سفید زیرہ، 3 عدد لیموں ، حسب ذائقہ نمک اور 1/2 کھانے کا چمچہ تکہ بوٹی مصالحہ اچھی طرح لگالیں۔ آدھے گھنٹے کیلئے رکھ دیں۔ تاکہ گلاوٹ اچھی طرح آجائے۔
اب گرل پین گرم کریں ، اب تیل ڈال کر مصالحہ لگی بوٹی الگ الگ رکھ کر سیک لیں۔ جب دونوں طرف سے سیک جائے تو اوپر تھوڑا سا تیل برش کے ذریعے لگائیں۔ مزے دار تکہ بوٹی تیار ہے۔