”جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی جیت اپ سیٹ ۔۔۔“راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کرکٹ پنڈتوں کی رائے مسترد کر کے شاہینوں کی جیت پر ایسی بات کہہ دی کہ سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا

”جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی جیت اپ سیٹ ۔۔۔“راولپنڈی ایکسپریس شعیب ...
”جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی جیت اپ سیٹ ۔۔۔“راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کرکٹ پنڈتوں کی رائے مسترد کر کے شاہینوں کی جیت پر ایسی بات کہہ دی کہ سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے دی جس کے بارے میں کرکٹ پنڈتوں کا کہنا ہے آئی سی سی رینکنگ میں آٹھویں نمبر کی ٹیم نے پہلے نمبر کی ٹیم کو شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کردیا ہے لیکن شعیب اختر ایسا نہیں سوچتے ۔راوالپنڈی ایکسپریس نے پاکستان کی فتح کو اپ سیٹ قرار دینے کی بات مسترد کردی ۔
تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 19رنز سے شکست دی ۔پاکستان کی طرف سے حسن علی نے فتح میںاہم کردار ادا کیا اور 8اوورزمیں محض24رنز دے کر تین انتہائی اہم کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔اس فتح کو کرکٹ پنڈتوں نے اپ سیٹ قرار دیا لیکن شعیب اختر نے اس رائے کو مسترد کردیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں پاکستان نے کوئی اپ سیٹ نے کیا ،یہ پاکستان ٹیم ہے جس نے جنوبی افریقہ کو شکست دی ۔انہوں نے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دانشمندانہ کپتانی اور ٹیم ورک کے ساتھ آگے بڑھتے رہو۔
مزید خبریں :جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستانی ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کرنے والا اوپنر فخر زمان دراصل کون ہے اور ٹیم تک کیسے پہنچا ؟تفصیلات جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

مزید :

کھیل -