بھارت، تاجر نے قرض کی عدم ادائیگی پر بچوں سمیت خود کشی کر لی 

بھارت، تاجر نے قرض کی عدم ادائیگی پر بچوں سمیت خود کشی کر لی 
بھارت، تاجر نے قرض کی عدم ادائیگی پر بچوں سمیت خود کشی کر لی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(آن لائن) بھارت میں تاجر نے قرض کی عدم ادائیگی کی وجہ سے اپنے خاندان کے تمام 4 ارکان سمیت زہریلا مادہ کھا کر خود کشی کر لی۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع کوتوالی کے گاؤں بھوور نرنجن پور میں شیو کمار جیسوال کے اہل خانہ نے زہر کھا لیا جس سے 3 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ ایک زخمی کو قریبی میڈیکل کالج میں منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق شیو کمار جیسوال بیسن، آٹے اور گھی کی سپلائی کا کام کرتا تھا۔ بینک اور سود خوروں کے تقاضوں اور قرض کی عدم ادائیگی سے تنگ آکر بیوی مینا اور بچوں سمیت سلفائیڈ کھاکر جان دے دی۔