ہنگو میں جے یوآئی کے مرکزی رہنما منیر اورکزئی پر قاتلانہ حملہ

ہنگو میں جے یوآئی کے مرکزی رہنما منیر اورکزئی پر قاتلانہ حملہ
ہنگو میں جے یوآئی کے مرکزی رہنما منیر اورکزئی پر قاتلانہ حملہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہنگو (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں جمعیت علماء اسلام ف (جے یو آئی) کے رکن قومی اسمبلی منیر اورکزئی پر قاتلانہ حملہ کیاگیا تاہم خوش قسمتی سے اس حملے میں وہ محفوظ رہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے جے یو آئی کے ممبر قومی اسمبلی منیر اورکزئی پر ان کے آبائی علاقے اوچت لوئر کرم میں قاتلانہ حملہ ہوا، ان پر تین نقاب پوش مسلح افراد نے فائرنگ کی تاہم وہ محفوظ رہے۔ منیر اورکزئی کسی کے انتقال پر تعزیت کے لیے لوئر کرم گئے تھے جہاں انہیں نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

واضح رہے 2013 میں بھی کرم کے علاقے میں ہی منیر اورکزئی کے انتخابی جلسے میں بم دھماکا ہوا تھا جس میں 20 افراد جاں بحق اور 96 زخمی ہوگئے تھے۔