شہباز تاثیر کو کن لوگوں نے اغوا کیا اور ان کا کراچی ائیر پورٹ حملہ آورں سے کیا تعلق تھا ،تہلکہ خیز انکشافات منظر عام پر آگئے

شہباز تاثیر کو کن لوگوں نے اغوا کیا اور ان کا کراچی ائیر پورٹ حملہ آورں سے کیا ...
شہباز تاثیر کو کن لوگوں نے اغوا کیا اور ان کا کراچی ائیر پورٹ حملہ آورں سے کیا تعلق تھا ،تہلکہ خیز انکشافات منظر عام پر آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )شہباز تاثیر کی کس طرح اور کن لوگوں نے اغوا کیا اور سیکیورٹی فورسز ان تک کیسے پہنچی ،شہباز تاثیر کے اغوا کا 8جون 2014کو کراچی ائیر پورٹ پر حملے اور لاہور میں سری لنکن ٹیم پر حملہ کرنے والوںسے کیا تعلق تھا ،تہلکہ خیز رپورٹ میں انکشاف ہو گیا ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام ”آج شہازیب خانزادہ کے ساتھ‘ ‘ میں ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ شہباز تاثیر کو مبینہ طور پر یونیور سٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی کے طالب علم نے اغوا کیا ،یو ای ٹی کا ڈگری ہولڈرعثمان بسرا اس گینگ کا سرغنہ تھا۔اغوا کاروں نے شہباز تاثیر کو مبینہ طور پر لاہور کی ویلنشیا ہاوسنگ سوسائٹی منتقل کیا ،اغوا کے کچھ روز بعد انہیں لاہور سے باہر منتقل کیا گیا جس کے بعد شہباز تاثیر کو کالعدم اسلامک موومنٹ ازبکستان کے حوالے کردیا گیا تھا ۔شہباز تاثیر کو جہاں سے اغوا کیا گیا تھا وہاں سے ایک موبائل فون بھی ملا تھا جس کی بنا پر گرفتار یاں عمل میں آئیں ۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اہم کامیابی عثمان بسرا کی گرفتار ی تھی ۔عثمان نے اپنے گروہ کے ساتھ یو ایس ایڈ کے وارن وانسٹائن کو بھی اغوا کیا تھا ،یہ وہی شخص ہے جس کو لاہور سے گرفتار کر کے قبائلی علاقوں میں منتقل کیا گیا جس کے بعد خبر آئی تھی کہ وارن وانسٹائن ایک ڈرون حملے میں مارا گیا ہے ۔امریکی صدر بارک اوبامہ نے اپنی عوام سے اس بات پر معذرت بھی کی تھی ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔
کراچی ائیر پورٹ پر حملہ آوروں کا تعلق بھی کالعدم اسلامک موومنٹ ازبکستان سے تھا ،ذرائع کے مطابق کراچی ائیر پورٹ پر حملہ کرنے والوں کے موبائل سے ایک کال بنوں کے موبائل پر کی گئی ۔جب سیکیورٹی اداروں نے بنوں کے موبائل فون کا ریکارڈ نکالا تو پتہ چلا کہ اس نمبر سے لاہور کے ایک لینڈ لائن نمبر پر بھی کال کی گئی تھی،لاہور کے جس لینڈ لائن نمبر پر کال کی گئی تھی وہ مبینہ طور پر سلمان تاثیر کی ملکیت تھا ۔شہباز تاثیر کی گھر والوں سے بات چیت بھی کرائی گئی تھی ۔عثمان بسرا کا لشکر جھنگو ی سے بھی تعلق تھا جس کے ایک گروہ نے سری لنکن ٹیم پر حملہ کیا تھا ۔