محمد عامر عام سا باؤلر ہے ،وسیم اکرم سے موازنہ درست نہیں:روہت شرما

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف بھارتی بلے باز روہت شرما کا کہنا ہے کہ محمد عامر ایک عام سے باؤلر ہیں ان کا وسیم اکرم سے موازنہ کرنا درست نہیں ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بلے باز روہت شرما کی جانب سے پاکستان کےنوجوان فاسٹ بائولر نوجوان باز محمد عامر سے متعلق دیے گئے بیان نے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔ روہت شرما کی جانب سے کہا گیا ہے کہ محمد عامر کا وسیم اکرم سے موازنہ کرنا درست نہیں ،ان کی نظر میں محمد عامر ایک عام سا گیند باز ہے۔ صرف ایک میچ میں اچھی کارگردگی دکھانے پر محمد عامر کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا درست نہیں ہے۔ محمد عامر کے علاوہ دیگر پاکستانی باؤلرز بھی ہیں جو اچھی کارگردگی دکھا رہے ہیں۔ روہت شرما کا کہنا ہے کہ محمد عامر تو نہیں تاہم بھارتی نوجوان تیز باؤلر جسپریت بمرا ایک بہت ہی باصلاحیت باؤلر ہے۔