وزیراعظم کے وژن کے مطابق جیلوں میں اصلاحات لائی جا رہی ہے: تاج محمد ترند

وزیراعظم کے وژن کے مطابق جیلوں میں اصلاحات لائی جا رہی ہے: تاج محمد ترند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرائے نورنگ (نمائندہ پاکستان)وزیراعلی خیبر پختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے جیل خانہ جات تاج محمد ترندنے کہاہے کہ صوبائی حکومت وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق خیبرپختونخواکے جیلوں میں اصلاحات لارہی ہے جس سے نہ صرف جرائم میں کمی آئیگی بلکہ قیدی طبقہ ایک محب وطن شہری بن کر جیلو ں سے نکلے گاحکومت قیدیوں کی تعلیم،صحت،بجلی،کھانے پینے اورکھیلوں جیسے سہولیات کی فراہمی کے لئے طریقہ کار وضع کررہی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک روزہ دورے کے موقع پر تحریک انصاف جنوبی اضلاع کے سینئر نائب صدر طارق سعید خان میدادخیل کی رہائش گاہ پر ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرسابق ایم این اے حاجی نصیرمحمدخان،جنوبی اضلاع کے سینئرنائب صدرطارق سعیدمیدادخیل،سماجی رہنمافیصل انعام اللہ،ضلعی جنرل سیکرٹری شفقت اللہ خوئیدادخیل،نائب صدرداؤدخان،تحصیل غزنی خیل کے صدرحاجی فرھان،تحصیل نورنگ کے صدرعارف اللہ،تحصیل لکی کے صدرڈاکٹرمحمداقبال خان،ضلعی سینئرنائب صدرقیصرحیات،ضلعی فنانس سیکرٹری فضل کریم،ملک نصیراحمدزئی،سیکرٹری اطلاعات،تحصیل نورنگ کے سیکرٹری اطلاعات ظہیرگلزارمروت اور مرسلین نصرخیل ان کاکہناتھاکہ صوبہ بھرکے جیلوں کے دوروں کامقصدجیلوں میں قیدیوں کے مسائل اور جیلوں میں دیگر مسائل کا جائزہ لیناہے اوربعدمیں ان کی رپورٹ وزیراعلی کے پی کے محمود خان کوپیش کریں گے جس پرصوبائی حکومت ایک روڈ میپ تیارکریگی اور صوبہ بھرکے جیلوں میں وہ تمام مسائل کو مرحلہ وارحل کرے گی انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ جیل لکی مروت کا دورہ کیااورقیدیوں کے مسائل سنیں یہاں بڑا مسئلہ جیل میں بیرکوں کی شدید کمی ہے کیونکہ جیل میں 96قیدیوں کے رکھنے کی گنجائش ہے تاہم یہا ں تقریبا300قیدی ہیں جوکہ ایک بڑا مسئلہ ہے انہوں نے کہاکہ بہت جلدلکی جیل میں نئے بیرکیں بنائیں گے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق جیل میں اصلاحات لارہی ہے تاکہ قیدیوں کو جیلوں میں وہ تمام سہولیات میسر آئے جو ایک قیدی کاحق ہے صوبائی حکومت جیلوں میں قیدیوں کو تعلیم یافتہ اورہنرمندبنانے کے لئے جامع حکمت عملی تیار کر رہی ہے جس سے نہ صرف قیدی تعلیم یافتہ بنیں گے بلکہ جرائم میں بھی خاصی کمی آئیگی اسی طرح جیلوں میں بجلی لوڈشیڈنگ کے متبادل شمسی توانا ئی سسٹم کی تنصیب،پینے کے صاف پانی، کھانے پینے سمیت کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے کے لئے اقدامات اولین ترجیح ہیں انہوں نے مزیدکہاکہ ہم کوشش کریں گے کہ ڈویژن سطح پران کے درمان کھیلوں کیمقابلے منعقدکرائے جائے انہوں نے کہاکہ جیل ملازمین کو درپیش مسائل کوترجیحی کرنے کی کوشش کریں گے جن سے وہ بہتر طریقے سے اپنے فرائض انجام دے سکیں گے۔