خواتین مارچ پر پتھراؤ ، پیپلز پارٹی بھی میدان میں آگئی ،حکومت سے بڑا مطالبہ کرد یا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی چیئرمین کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے اسلام آباد میں خواتین مارچ پر پتھراؤ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاٹھی، پتھراؤ اور بدزبانی سے خواتین کو خوفزدہ کرنا بزدلانہ طرزعمل ہے، خواتین مارچ پر پتھراؤ کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں بلاول بھٹو کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ اسلام آباد میں خواتین مارچ پر پتھراو کی شدید مزمت کرتے ہیں،لاٹھی، پتھراو اور بدزبانی سے خواتین کو خوفزدہ کرنا بزدلانہ طرزعمل ہے، اسلام آباد میں خواتین مارچ پر پتھراو کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں اسلام آباد میں یوم خواتین پر 2 ریلیاں نکالی گئیں، دوسری ریلی کے شرکا نے’عورت مارچ ‘میں گھسنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے اسے ناکام بنادیا، پولیس نے دونوں ریلیوں کو الگ کرنے کیلئے سڑک کے درمیان میں قناطیں لگا رکھی تھیں تاہم بعض افراد نے رکاوٹیں توڑ نے کی کوشش کی ۔ دونوں ریلیوں کے شرکاءنے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ بعض لوگوں کی جانب سے عورت مارچ کے شرکاءپر پتھراؤ بھی کیا گیا جس سے چند افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں