ٹوبیکو ایکٹ میں ترامیم ، سگریٹ فروشوں کیلئے بھاری بھر کم لائسنس فیس عائد کرنے کی تجویز تیار

ٹوبیکو ایکٹ میں ترامیم ، سگریٹ فروشوں کیلئے بھاری بھر کم لائسنس فیس عائد ...
 ٹوبیکو ایکٹ میں ترامیم ، سگریٹ فروشوں کیلئے بھاری بھر کم لائسنس فیس عائد کرنے کی تجویز تیار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ ایکسائز نے سگریٹ فروشوں کے لئے  بھاری بھر کم لائسنس فیس عائد کرنے کی تجویز تیار کر لی جبکہ  ٹوبیکو ایکٹ میں ترامیم کے لئے بھی تجاویز بھی ارسال کردیں گئیں،لائسنس فیس دکانوں کی لیبر سٹرینتھ کےمطابق20سے50 ہزار تک عائد ہوگی،تمباکو پر ایکسائز ڈیوٹی بحالی کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے جس سے سگریٹس مزید مہنگے ہو جائیں گے۔

تفصیلات کےمطابق تمباکو وسگریٹ کی مصنوعات خریدوفروخت پر دوبارہ ایکسایزڈیوٹی عائدکرنےکافیصلہ کرلیاگیاہے،محکمہ ایکسائزنےسگریٹ نوشی کی روک تھام کےلئےڈیوٹی میں اضافے کےریٹس کی سمری بھجوادی ہے۔ایڈیشنل ڈی جی رضوان شیروانی کی جانب سے سگریٹ سمیت دیگر مصنوعات پرنئے ریٹس کیساتھ لائسنس فیس کے اجرا ء کے لئے سیکرٹری ایکسائز کومراسلہ بھجوا دیا گیا۔

حکومت نے 1958ٹوبیکو ایکٹ کو2001 میں تمباکو مصنوعات پرعائدمعمولی ایکسائز ڈیوٹی ختم کردی تھی جس پر دوبارہ عملدرآمد کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔نئے ریٹس کے مطابق دکانوں کو سٹیٹس کے مطابق ڈیوٹی عائد کی جائے گی۔5ملازمین کی دکان پر 50 ہزار روپے ڈیوٹی، 2 ملازمین والی دکان کو 30 ہزار روپے اورایک ملازم والی دکان پر 20 ہزار روپے ڈیوٹی عائد کی جائے گی۔شہری حدود کے اندر سگریٹ بیچنے والوں سے 5 ہزار ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز ہے۔پنجاب ٹوبیکو ایکٹ میں ترامیم کرنے کے لئے تجاویز بھجوا دی گئیں۔سیکرٹری کی منظوری کے بعد حتمی فیصلہ حکومت کرے گی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -