شائد علی امین گنڈا پور کسی اور کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اسی لیے مولانا پر تنقید کی: کامران مرتضیٰ

شائد علی امین گنڈا پور کسی اور کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اسی لیے مولانا پر ...
شائد علی امین گنڈا پور کسی اور کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اسی لیے مولانا پر تنقید کی: کامران مرتضیٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پر وار کرتے ہوئے کہا کہ شائد علی امین گنڈاپور کسی اور کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اسی لئے انہوں نے مولانا فضل الرحمان پر تنقید کی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایک بیان میں سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ یہ سب کچھ پری پلانڈ ہے، علی امین گنڈاپور جان بوجھ کر چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں، ان کا اپنا ماضی یہ ہے کہ انہوں نے2 بار اپنے کارکنوں کی ہمت توڑی اور غائب ہوگئے۔ بظاہر ایسا لگتا ہے علی امین گنڈاپور غائب ہو کر جہاں گئے تھے وہ انہی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں،شائد علی امین گنڈاپور کسی اور کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اسی لئے انہوں نے مولانا فضل الرحمان پر تنقید کی ہے۔
دوسری جانب جے یو آئی کے رہنما حافظ حمداللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت گنڈاپور کو لگام دے ورنہ ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینے پر مجبور ہو سکتے ہیں۔