مردان میں فائرنگ سے 3 بھائی جاں بحق

مردان میں فائرنگ سے 3 بھائی جاں بحق
مردان میں فائرنگ سے 3 بھائی جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان (ڈیلی پاکستان آن لائن)فریقین کے درمیان فائرنگ کے واقعے میں  3 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق مردان کے علاقے طورو قاسم میرہ کڑپندی میں فائرنگ  سے 3 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچی۔

میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے طورو ہسپتال منتقل کیا۔ابتدائی معلومات کے مطابق واقعے میں 2 زخمی بچوں کو لوکل ٹرانسپورٹ کے ذریعے ہسپتال پہنچایا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ایک فریق کے 3 بھائی جب کہ دوسرے فریق کا ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔پولیس نے واقعے کے بعد شواہد اکٹھے کرکے اور لوگوں کے بیانات لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔