آسٹریلیا میں طوفان سے تباہی، لاکھوں افراد بجلی سے محروم، درجنوں افراد زخمی

آسٹریلیا میں طوفان سے تباہی، لاکھوں افراد بجلی سے محروم، درجنوں افراد زخمی
آسٹریلیا میں طوفان سے تباہی، لاکھوں افراد بجلی سے محروم، درجنوں افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کینبرا(ڈیلی پاکستان آن لائن )آسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر طوفان الفریڈ کے باعث شدید بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے غیر ملکی خبر ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ طوفان الفریڈ نے ریاست کوئنز لینڈ اور نیو ساو¿تھ ویلز میں تباہی مچائی ہے جہاں طوفانی ہواو¿ں کے باعث درخت اکھڑ گئے ہیں اور متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق کوئنز لینڈ میں 3 لاکھ سے زائد گھروں اور کاروباری مراکز کی بجلی منقطع ہونے سے ساڑھے 7 لاکھ لوگ متاثر ہوئے۔
پولیس کے مطابق امدادی کارروائیوں کیلئے آنے والے 2 فوجی ٹرک آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 36 افراد زخمی ہو گئے۔
ایمرجنسی سروس کے مطابق نیوساوتھ ویلز میں 16ہزار سے زائد لوگوں کو انخلا کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔