دیوار گرنے سے 2 بچے ملبے کے نیچے دب کر جاں بحق

خیرپور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نارا کے علاقے سکندر آباد میں دیوار گرنے سے دو بچے ملبے کے نیچے دب کر جاں بحق ہو گئے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ دونوں بچے دیوار کے قریب کھیل رہے تھے کہ دیوار گرگئی اور وہ جاں بحق ہوگئے، بچوں کی شناخت 3 سالہ مریم اور 5 سالہ طالب راجڑ کے ناموں سے ہوئی۔
حکام پولیس کے مطابق دیوار 2022 کی بارشوں کی وجہ سے کمزور ہوگئی تھی جس کے گرنے سے افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
پولیس حکام کے مطابق بچوں کی لاشیں رورل ہیلتھ سینٹر چونڈکو منتقل کرنے کے بعد ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔