کس رنگ کی قمیض کون سی پینٹ کے ساتھ پہننی چاہیے، مردوں کے لئے معلوماتی فیچر

کس رنگ کی قمیض کون سی پینٹ کے ساتھ پہننی چاہیے، مردوں کے لئے معلوماتی فیچر
کس رنگ کی قمیض کون سی پینٹ کے ساتھ پہننی چاہیے، مردوں کے لئے معلوماتی فیچر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک)مردوں کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے لباس اور رنگوں کے انتخاب کی تعریف کی جائے او ر اس مقصد کے لئے وہ مختلف رنگوں کو ملا کر استعمال کرتے ہیں لیکن اگر یہ انتخاب غلط ہو جائے تو یہ ڈر ہمیشہ موجود رہتا ہے کہ لوگ ہمیں مذاق کا نشانہ ہی نہ بنا دیں۔ ہم آپ کو رنگوں کو بہتر طریقے سے استعمال کے چند آسان طریقے بتاتے ہیں۔
رنگوں کے انتخاب میں یہ بات ذہن میں رکھیں کہ تین رنگ سرخ، پیلا اور نیلا بہت اہم ہیں۔ اس مقصد کے لئے ایک رنگین پہیہ بھی ایجاد کیا گیا ہے جس میں 12مختلف رنگ ایک دوسرے کے سامنے نظر آتے ہیں۔
شرٹ پہنتے ہوئے ملتی جلتی ٹائی ضرور لگائیں،آپ نے اکثر معروف اداکاروں کی شرٹ اور ٹائی کے رنگوںمیں حسین ملاپ نظر آتا ہے۔ایک اور انتخاب کا طریقہ پہیے میں موجود مخالف رنگوںکو ملا کر پہننا ہے۔ جیسے سرخ اور سبز رنگ کو ملا کر پہننا۔ آپ نے لوگوں کو سرخ رنگ سے ملتی جلتی قمیض اور سبز رنگ کی ٹائی میں دیکھا ہوگا۔اسی طرح اگر پہیے میں دو مخالف رنگوں کے درمیان میں تیسرے رنگ کا انتخاب کریں تو آپ کی شخصیت انتہائی جاذب اور پر کشش نظر آئے گی۔
ان تمام کے علاوہ ہلکے رنگ مثلاً سفید، گرے وغیرہ بھی انتہائی اچھے لگتے ہیں۔

مزید :

تفریح -