وادی نیلم میں بچوں کو سکول لے جانے والی جیپ کھائی میں گر گئی، 3 بچے جاں بحق

وادی نیلم میں بچوں کو سکول لے جانے والی جیپ کھائی میں گر گئی، 3 بچے جاں بحق
وادی نیلم میں بچوں کو سکول لے جانے والی جیپ کھائی میں گر گئی، 3 بچے جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آزاد کشمیر (ڈیلی پاکستان آن لائن )وادی نیلم میں بچوں کو سکول لے جانے والی جیپ کھائی میںگر گئی، 3 بچے جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ مظفر آباد کے شمال مشرق میں تقریباً 180 کلومیٹر پر کی مسافت پر واقع مارناتھ  گاؤں میں صبح 8 بجے پیش آیا۔پولیس کے مطابق بچے جیپ میں ہائی اسکول پھلوائی کی جانب جارہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈرائیور نے جیپ کو سڑک کنارے سامان رکھنے کے لیے روکا تھا کہ چند بچوں نے گاڑی کا ہینڈ بریک یا گیئر کھول دیا جس کی وجہ سے گاڑی کھسکتے ہوئے کھائی میں جا گری۔حادثے کے نتیجے میں 3 بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر 5 کی حالت نازک ہے۔واقعے میں ہلاک ہونے والے بچوں کی شناخت 14 سالہ نوید، 31 سالہ خلیل اور11 سالہ رفاقت کے نام سے کی گئی۔زخمی ہونے والے بچوں میں 15 سالہ محمد ندیم، 15 سالہ محمد شعیب، 11 سالہ محمود، 11 سالہ عثمان مجید اور عمران، جن کی عمر کا پتہ نہیں لگایا جاسکا، شامل ہیں۔زخمی ہونے والے 2 بچوں کو علاقے میں بہتر صحت کی سہولیات کے فقدان کے باعث مظفر آباد منتقل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بالائی علاقوں میں سڑکوں کی خستہ حالی کی وجہ سے مظفر آباد پہنچنے میں 200 کلومیٹر سے کم مسافت ہونے کے باوجود 6 سے زائد گھنٹے لگ جاتے ہیں جس کی وجہ سے قیمتیں جانیں ضائع بھی ہوسکتی ہیں۔