مولانا فضل الرحمن کے اکیلے جاتی امرا جانے پر پیپلز پارٹی کے تحفظات

مولانا فضل الرحمن کے اکیلے جاتی امرا جانے پر پیپلز پارٹی کے تحفظات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تجزیہ  جاوید اقبال 

اگرچہ اپوزیشن جماعتوں نے  پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے پلیٹ فارم سے حکومت کے خلاف طبل جنگ بجا دیا ہے اور جاتی امرامیں مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز نے اس پر اتفاق رائے بھیکیا ہے تاہم مسلم لیگ ن  نے پوری احتجاجی تحریک کی کمان مولانا فضل الرحمان کے ہاتھ میں  نہ دینے کا فصلہ کیا ہے اور نہ ہی کسی کو احتجاجی تحریک ہائی جیک کرنے  کی اجازت دے گی  یہ بات بھی قابل ذکر بات  ہے مولانا فضل الرحمن پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے پلیٹ فارم سے مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر  مریم نواز سے ملاقات کے لیے جاتی امراگئے مگر دوسری اتحاد ی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کو نظر انداز کیا گیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے اس حوالے سے اپنے تحفظات  کااظہار کیا ہے کہ انہیں کیوں نظر انداز کیا گیا  مولانا  فضل الرحمن اور مریم نواز میں ہونے والی ملاقات میں اس بات پر بھی گفتگو ہوئی کے تحریک پر کتنے اخراجات آئیں گے جس کے لئے فنڈز جمع کرنے کا طریقہ کار کیا ہوگا مسلم لیگ ن کیا حصہ دے گی جے یو آئی ف کا کیا کردار ہوگا اور پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتیں کتنا کتنا چندہ دیں گی مولانا فضل الرحمن یہ معاملات آئندہ میٹنگ میں پاکستان پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں سے  دیگر جماعتوں کے سامنے بھی رکھیں گے۔مریم نواز نے مولانا فضل الرحمن کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ہر مسلم لیگ ن ہر طرح سے ان کے ساتھ ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کو تحریک کے طریقہ کار پر  بھی تحفظات ہیں جس کے لیے آئندہ چند روز میں مولانافضل الرحمن  اور پیپلزپارٹی کے آصف علی زرداری یا بلاول بھٹو میں بھی ملاقات ہوگی  مولانافضل الرحمن کی رخصتی کے بعد مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس  ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ ن کسی کو تحریک  ہائی جیک کرنے کی اجازت نہیں دے گی  اور اپنے قیمتی کارڈ فی الحال پوشیدہ رکھے گی اور وقت آنے پر سامنے لائے گی ذرائع کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ میں ہونے والے پہلے بڑے جلسے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی جس میں مریم نواز نے مولانا  فضل الرحمن سے کہا کہ مسلم لیگ ن پوری قوت کا مظاہرہ کرے گی تاہم جے یو آئی کو بھی بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا پیپلزپارٹی سیبھی کہا جائے کہ وہ کارکنوں کی شرکت کو یقینی بنائے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پر مزید گفتگو  اور معاملات طے کرنے کے لیے آئندہ چند روز میں مولانا فضل الرحمان آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے اور انہیں میاں نواز شریف کا خصوصی پیغام پہنچائیں گے
تجزیہ

مزید :

تجزیہ -