ہری پور: حکومت کی فراہم کردہ مفت کتابیں فروخت ہونے کا انکشاف
ہری پور (ڈیلی پاکستان آن لائن )گورنمنٹ ہائی سکول خالو غازی کی پرنسپل مبینہ طور پر طالبات کو300 روپے کی کتاب دے رہی ہیں۔
والدین کے مطابق انگریزی جماعت ہفتم کی مفت کتاب کے طالبات سے پیسے بٹورے جارہے ہیں، انگلش کی مفت کتاب کے 300 وصول کئے گئے ہیں۔
فروخت ہونے والی کتابوں سے مبینہ طور پر ناٹ فار سیل کو مارکر سے مٹایا گیا ہے جس پر طالبات کے والدین نے حکومت خیبرپختونخوا اور ڈی ای او سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔