سرکاری حج سکیم کی پہلی  پرواز کراچی سے روانہ ہو گی

  سرکاری حج سکیم کی پہلی  پرواز کراچی سے روانہ ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) حج آپریشن 2025ء کا آغاز جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے پہلی حج پرواز کی روانگی سے ہو رہا ہے۔ پہلی حج پرواز، سرین ایئر کی پرواز نمبر ER1611، 29 اپریل 2025ء کو رات 10:15بجے مدینہ منورہ کیلئے روانہ ہو گی جس میں 285 عازمین حج سوار ہوں گے۔اس کے بعد ایئر بیلو کی پہلی حج پرواز PA1766، 30 اپریل 2025ء کو صبح 3:40 بجے 148 عازمین کو لے کر روانہ ہو گی۔ سعودی ایئرلائنز کی پہلی حج پرواز نمبر 3701، یکم مئی 2025ء کو صبح 9:15 بجے 365 عازمین کے ساتھ مدینہ روانہ ہو گی جبکہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی پہلی حج پرواز PK-743، 2 مئی 2025ء کو صبح 5:55 بجے 393 عازمین کو لے کر روانہ ہو گی۔تمام ابتدائی پروازیں مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر اتریں گی۔ 14 مئی 2025ء سے حج پروازیں بنیادی طور پر جدہ ایئرپورٹ کی جانب روانہ ہوں گی، تاہم کچھ پروازیں مدینہ منورہ بھی جاری رہیں گی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر حج کراچی، گلزار سومرو نے کہا کے نظامات حج کراچی اور متعلقہ ادارے عازمین کی باعزت اور باوقار روانگی کے لئے مکمل تیار ہیں اور ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے پُرعزم ہیں۔

روانگی

مزید :

صفحہ آخر -