انتخابات کے نتائج میں تاخیر کیخلاف کہاں کہاں احتجاج شروع ہو گئے ؟ جانیے

انتخابات کے نتائج میں تاخیر کیخلاف کہاں کہاں احتجاج شروع ہو گئے ؟ جانیے
انتخابات کے نتائج میں تاخیر کیخلاف کہاں کہاں احتجاج شروع ہو گئے ؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک بھر میں انتخابات کے نتائج میں تاخیر کے خلاف کہاں کہاں احتجاج شروع ہو گئے ؟ اس حوالے سے جو تازہ ترین تفصیلات موصول ہوئی ہیں ان کے مطابق انتخابات کے نتائج میں تاخیر کے خلاف مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدوار، کارکنان  اور دیگر افراد سراپا احتجاج ہیں۔"جنگ " کے مطابق کراچی کے ضلع غربی کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (ڈی آر او) آفس کو سیل کردیا گیا اور سیکیورٹی خدشات کے باعث ڈی آر او آفس کے باہر پولیس اور رینجرز کو تعینات کردیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کارکن کا کہنا ہے کہ نتائج نہ ملنے پر ڈی آر او آفس کے باہر جمع ہوئے ہیں، فارم 45 کے مطابق جیت چکے ہیں لیکن نتائج روک دیئے گئے ہیں۔

کوئٹہ سے  بھی احتجاج کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں ہزارہ ڈیموکریٹ پارٹی نے الیکشن کے نتائج میں تاخیر کے خلاف کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرے میں پی بی 42 کے امیدوار عبدالخالق ہزارہ، پی بی 40 کے امیدوار قادر علی سمیت دیگر  افراد شریک ہیں۔چیئرمین ایچ ڈی پی عبدالخالق ہزارہ کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے ہمارے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے، گزشتہ رات سے ہم یہاں موجود ہیں لیکن ہمیں نتائج نہیں دیئے جارہے۔

کوہاٹ کے ڈگری کالج کے باہر نتائج میں تاخیر ہونے کے خلاف  تحریک انصاف کے حمایت یافتہ کارکنوں کا احتجاج جاری ہے۔احتجاجی مظاہرے کے باعظ کسی کو بھی ڈگری کالج کے احاطے میں جانے کی اجازت نہیں ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے۔

باجوڑ سے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے 20 اور 21 کے نتائج میں تاخیر کے خلاف پی ٹی آئی کے کارکنان پشاور کے علاقے باجوڑ کی شاہراہ پر احتجاج مظاہرہ کر رہے ہیں۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 106 کے نتائج میں بھی تاخیر کے خلاف پی ٹی آئی کے کارکنوں کا احتجاج جاری ہے۔