چنیوٹ میں غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی قتل، افسوسناک انکشاف

چنیوٹ میں غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی قتل، افسوسناک انکشاف
چنیوٹ میں غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی قتل، افسوسناک انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چنیوٹ (آئی این پی ) چنیوٹ میں غیرت کے نام پر ایک لڑکے اور لڑکی کو قتل کردیا گیا ۔

تفصیل کے مطابق چنیوٹ کے تھانہ محمد والا کی حدود مارو بھٹیاں میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں سے 3 روز سے لاپتہ لڑکا اور لڑکی کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں۔پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مبینہ طور پر دونوں افراد کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا، گزشتہ روز مقتول نوجوان کے اہلخانہ نے ٹاوری برادری پر قتل کا الزام لگایا تھا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ لڑکے کے عزیز و اقارب نے احتجاج کرتے ہوئے لاش برآمدگی کا مطالبہ کیا تھا۔

گزشتہ سال بھی اسلام آباد میں قتل کا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا تھا جہاں خیبرپختونخوا کے علاقے ہنگو سے تعلق رکھنے والے لڑکے اور لڑکی کو غیرت کے نام پر بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مقتولین نے پسند کی شادی کی تھی اور انہوں نے جان بچانے کے لیے ایک گھر میں پناہ لی تھی تاہم ملزمان مقتولین کا تعاقب کرتے ہوئے گھر میں داخل ہوئے اور لڑکا، لڑکی کو ذبح کرنے کے بعد موقعے سے فرار ہوگئے تھے۔