خاتون ٹیچر کو تصویروں سے بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار، سہولت کار فرار، کیا کچھ برآمد ہوا ؟

خاتون ٹیچر کو تصویروں سے بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار، سہولت کار فرار، کیا ...
خاتون ٹیچر کو تصویروں سے بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار، سہولت کار فرار، کیا کچھ برآمد ہوا ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نصیر آباد (ویب ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ بلوچستان نے نصیر آباد میں خاتون ٹیچر کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو ڈیرہ مراد جمالی سے گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم کوئٹہ کے حکام نے بتایا کہ نصیر آباد سے تعلق رکھنے والی خاتون ٹیچر نے ایف آئی اے کو درخواست دی کہ ایک شخص تصویروں کے ذریعے انہیں بلیک میل کررہا ہے۔

خاتون کی درخواست پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے بلیک میل کرنے والے ملزم کو ڈیرہ مراد جمالی سے گرفتار کرکے تصاویربرآمد کرلیں۔حکام نے بتایا کہ ملزم کا سہولت کار فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔