لسبیلہ،خضدار ،آواران کے مختلف علاقوں کا پانی دریائے ہنگول میں داخل، مکران کوسٹل ہائی وے پرپل کو خطرات لاحق

لسبیلہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لسبیلہ،خضدار ،آواران کے مختلف علاقوں کا پانی دریائے ہنگول میں داخل ہو گیا جس کے باعث دریائے ہنگول میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی جبکہ مکران کوسٹل ہائی وے پر پل کو خطرات لاحق ہیں ۔
نجی ٹی وی "ہم نیوز" کے مطابق سیلابی ریلاگور کے مقام سے مکران کوسٹل ہائی وے سے گزر رہا ہے جبکہ محراب پور اور گردونواح میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے ، مختلف علاقوں میں پانی جمع ہونے سے سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہو چکی ہیں جبکہ بجلی غائب ،نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔