شیخ زاید ہسپتال میں امراض گردہ کے حوالے سے آگاہی واک آج ہو گی

شیخ زاید ہسپتال میں امراض گردہ کے حوالے سے آگاہی واک آج ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر)عالمی دن برائے امراض گردہ کے سلسلے میں شیخ زاید ہسپتال میں 9 مارچ 2017 کو شعبہ امراض گردہ اور پاکستان سوسائٹی آف نیفرالوجی کے اشتراک سے امراض گردہ کے بارے میں آگاہی اور سکریننگ کیلئے صبح 9 بجے سے آگاہی واک اور مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا جائیگا، جس کا افتتاح پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان ،چیئرمین اینڈ ڈین شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس کریں گے۔ اس موقع پر عوام کو مفت ٹیسٹوں کی سہولت کے ساتھ ساتھ طبی ماہرین کی جانب سے مفت معائنہ اور مفید مشورے بھی فراہم کیے جائیں گے۔