اترپردیش میں طویل مقابلے کے بعد مشتبہ دہشت گرد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
نئی دہلی (اے پی پی) بھارت کی ریاست اترپردیش میں سیکیورٹی فورسز نے طویل مقابلے کے بعد مشتبہ دہشت گرد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیاہے۔پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ بھوپال ٹرین حادثہ کے بعد لکھنو میں انسداد دہشت گردی کے آپریشن میں شدت پسند تنظیم داعش کے ایک رکن کو ہلاک کیا گیاہے،انہوں نے کہا کہ مشتبہ دہشت گرد ایک مکان میں تھا ۔
اورسیکیورٹی اداروں نے اسے زندہ پکڑنے کی کوشش کی تھی،انہوں نے کہا کہ جھڑپ 12گھنٹے تک جاری رہی اوربعد میں ہمیں مکان سے مشتبہ دہشت گرد کی نعش ملی۔انہوں نے اس ضمن میں مزید تحقیقات کا اعلان کیاہے۔