بریگزیٹ بل پر تھریسامے حکومت کودارالامراء میں دوسری بار شکست

بریگزیٹ بل پر تھریسامے حکومت کودارالامراء میں دوسری بار شکست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(آن لائن)تھریسامے حکومت کو ہاؤس آف لارڈز میں بریگزٹ بل پر ایک بار پھر خفت اْٹھانا پڑی ہے۔ ہاؤس کے ارکان نے ایک ایسی ترمیم کی منظوری دی ہے جس میں یورپی یونین سے علیحدگی کیحتمی ڈیل کے معاملے پر فیصلہ کن ووٹنگ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ترمیم دو سو اڑسٹھ ووٹوں کے مقابلے میں تین سو چھیاسٹھ ووٹوں سے منظور کی گئی۔ حکومتی وزراء نے اقدام کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت دارالامرا کی ترمیم کو دارالعوام میں مسترد کر دے گی۔

مزید :

عالمی منظر -