محکمہ ایریگیشن کے کروڑوں روپے خوردبرد ،2سب انجینئروں سمیت 7ملزموں کی درخواست ہائے ضمانت خارج

محکمہ ایریگیشن کے کروڑوں روپے خوردبرد ،2سب انجینئروں سمیت 7ملزموں کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن مرید حْسین نے ایری گیشن ڈیپارٹمنٹ مغل پورہ ورکشاپ کی کروڑوں کی رقم خوردبرد کرنے کے کیس میں ملوث دو سب انجینئرز سمیت 7ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں جس کے بعدساتوں ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن کی عدالت میں اینٹی کرپشن نے ایری گیشن ڈیپارٹمنٹ مغل پورہ ورکشاپ کی کروڑوں روپے کی رقم سرکاری اکاؤنٹ سے نکلواکرخوردبردکرنے کے الزام میں 7 ملزمان سب انجینئر معشوق علی، سپرٹنڈنٹ انجینئر لطافت قسیم کے علاوہ کنٹریکٹر سلیم ملک،چودھری طفیل، ارسلان ، آفتاب احمد ،سلطان کے خلاف دو مختلف مقدمات درج کیے۔ عدالت میں مقدمے کے بعد ملزمان نے اپنی درخواست ضمانت دائر کی جو عدالت نے وکلا کی بحث کے بعد ساتوں کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کردی تاہم فیصلے کے بعد ملزمان عدالت کے باہر سے فرار ہوگئے۔

مزید :

علاقائی -