کتا مار مہم کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل پرڈپٹی کمشنر سے جواب طلب

کتا مار مہم کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل پرڈپٹی کمشنر سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کی کتا مار مہم کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل پرڈپٹی کمشنر سے جواب طلب کر لیا ہے۔ جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کی۔درخواست گزار حمزہ ہمایوں ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ضلعی حکومت نے کسی قانونی جواز کے بغیر کتا مار مہم شروع کی ہے جو جانوروں پر ظلم ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالت لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 ء میں ترمیم کر کے کتوں کی رجسٹریشن کے احکامات صادر کرے۔انہوں نے کہا کہ پالتو کتوں کی رجسٹریشن سے شکاری اور آوارہ کتوں کی نشاندہی ہو سکے گی۔انہوں نے کہاکہ رجسٹریشن کے عمل کو مکمل کئے بغیر ضلعی انتظامیہ کو کتوں پر ظلم سے روکا جائے جس پر عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔

مزید :

علاقائی -